’جب بھی کوئی مسافر جہاز میں داخل ہو تو ہم سب سے پہلی چیز یہ دیکھتی ہیں کہ اُس کی۔۔۔‘ ائیرہوسٹس نے سب سے اہم راز سے پردہ اُٹھادیا، مسافروں کی کس چیز پر سب سے پہلے توجہ دیتی ہیں؟ پہلی مرتبہ کھل کر بتادیا

’جب بھی کوئی مسافر جہاز میں داخل ہو تو ہم سب سے پہلی چیز یہ دیکھتی ہیں کہ اُس ...
’جب بھی کوئی مسافر جہاز میں داخل ہو تو ہم سب سے پہلی چیز یہ دیکھتی ہیں کہ اُس کی۔۔۔‘ ائیرہوسٹس نے سب سے اہم راز سے پردہ اُٹھادیا، مسافروں کی کس چیز پر سب سے پہلے توجہ دیتی ہیں؟ پہلی مرتبہ کھل کر بتادیا

  

لندن (نیوز ڈیسک) ہوائی جہاز میں سوار ہوتے وقت خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ مسافروں کا استقبال کرتی ائیرہوسٹس کو آپ نے ضرور دیکھا ہوگا، مگر یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ اس کا مقصد صرف آپ کو خوش آمدید کہنا نہیں ہوتا بلکہ وہ آپ کے متعلق انتہائی اہم باتیں نوٹ کررہی ہوتی ہے، جو بعد میں اس کے بہت کام آتی ہیں۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ہوا بازی کے شعبے کا وسیع تجربہ رکھنے والی ائیرہوسٹس جاک شولٹیز نے بتایا کہ ائیرہوسٹسوں کو اس بات کی تربیت دی جاتی ہے کہ وہ جہاز میں داخل ہوتے مسافروں کے بارے میں کچھ اہم ترین باتیں نوٹ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جس بات پر سب سے پہلے توجہ دیتی ہیں وہ مسافروں کی زبان ہوتی ہے۔ وہ دیکھتی ہیں کہ انہوں نے کوئی میگزین یا اخبار اٹھا رکھا ہے، یا ان کے بولنے سے اندازہ لگایا جائے کہ وہ انگریزی زبان سمجھ سکتے ہیں یا نہیں۔ جاک شولٹیز کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مسافر انگریزی زبان سے نابلد ہے تو یہ بات واضح ہے کہ دوران پرواز دی جانے والی ہدایات کو وہ سمجھ نہیں سکے گا۔ اسی طرح اسے ہنگامی انخلاءکے راستے کے قریب بھی نہیں بٹھایا جاسکتا، کیونکہ وہ ہنگامی حالات میں دوسرے مسافروں کے لئے بھی رکاوٹ بن سکتا ہے۔ نشے کی حالت میں ہوائی جہاز میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مسافروں پر بھی گہری نظر رکھی جاتی ہے، کیونکہ وہ اپنے ساتھی مسافروں کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

’میں نے ائیرہوسٹس کی نوکری چھوڑ دی کیونکہ جب اپنا یونیفارم پہنتی تھی تو دوران پرواز۔۔۔‘ خاتون ائیرہوسٹس نے نوکری چھوڑنے کی سب سے حیران کن وجہ بتادی، آج تک کسی ائیرہوسٹس نے اس وجہ سے نوکری نہ چھوڑی ہوگی

جنیس برجر نامی ائیرہوسٹس نے بتایا کہ وہ مضبوط جسم کے مالک طاقتور مسافروں پر خاص نظر رکھتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ ان کا حلیہ اور نام یاد رکھیں اور یہ بھی کہ وہ کس جگہ بیٹھے ہیں۔ جنیس کا کہنا تھا کہ یہ معلومات انہیں کسی بھی ہنگامی حالت میں بہت مدد دیتی ہیں، کیونکہ وہ ایسے مسافر کو نام لے کر مدد کے لئے پکار سکتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مضبوط اور توانا مسافر ہنگامی انخلاءکے دروازوں کو کھولنے کے لئے بھی بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، لہٰذا انہیں ضرور نظر میں رکھا جاتا ہے۔ دوران پرواز غل غپاڑہ اور ہنگامہ کرنے والے کسی مسافر کو قابو کرنے کے لئے بھی مضبوط جسم کے مالک شخص کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس