پیپسی کولا پاکستان کی جانب سے ہیپاٹائٹس سی کے خلافآگاہی مہم
لاہور(پ ر)پیپسی کولا پاکستان کی جانب سے ہیپاٹائٹس سی کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیاہے۔ پہلے مرحلے میں تمام ملازمین کے ٹیسٹ کیے جائینگے اور ہیپا ٹائٹس سی سے متعلق اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس مہم کا آغاز فیروز سنز لیبارٹریز کے ساتھ اشتراک کے ذریے کیا گیا ہے۔ پہلے سیشن کا انعقاد پیپسی کو ہیڈ آفس میں کیا گیا جہاں بیماری ، تدارک اور روک تھام کے حوالے سے معلومات دی گئی ۔ اس کے علاوہ ملک کے ماہر ہیپاٹالوجسٹس کی جانب سے خصوصی لیکچر بھی دیا گیا۔ سیشن کے اختتام پر تمام ملازمین میں ہیپاٹائٹس کی آگاہی سے متعلق مواد تقسیم کیا گیا۔ دنیا بھر میں ہیاٹائٹس سے متاثرہ ممالک کی لسٹ میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جس کے حوالے سے پاکستان میں صحت کے حوالے سے مزید چیلنگز درپیش ہیں۔ پاکستان میں 2 کروڑ کے قریب افراد ہیپاٹائٹس بی یا سی سے متاثرہ ہیں جبکہ اس تعداد میں اڑھائی لاکھ افراد سالانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ پیپسی کولا پاکستان کے کارپوریٹ افئیرز کے سربراہ خرم شاہ کا کہنا تھا کہ فیروز سنز کے ساتھ ہیپاٹائٹس کے خلاف مہم کا آغاز دراصل ملازمین کی صحت کے حوالے سے کمپنی کی کمٹمنٹ کی عکاسی کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ صحتمند ملازمین نہ صرف کمپبنی بلکہ معاشرے کے لیے بھی بہتر خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے کمپنی کو اپنے 2025 ایجنڈا کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔