محکمہ زراعت نے کپاس کو کیڑوں سے بچانے کیلئے ورکنگ گروپ کا اجلاس آج طلب کر لیا

محکمہ زراعت نے کپاس کو کیڑوں سے بچانے کیلئے ورکنگ گروپ کا اجلاس آج طلب کر لیا

لاہور (کامر س رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کو کیڑوں کے حملے سے بچانے کے لئے ورکنگ گروپ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ موسم میں تبدیلی کے ساتھ سفید مکھی کے نمودار ہونے کے امکانات کے پیش نظر ابھی سے حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کی جائیں گی۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے جو 23نکات مرتب کئے گئے ہیں ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ فصلوں کو گلابی سنڈی اور کیڑوں سے بچانے کے لئے 96.232ملین روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا۔

ہے۔ ترجمان نے مرید بتایا کہ آئی پی ایم ٹیکنالوجی پر بتدریج عمل کرنے کا آغاز ہو گیا ہے اور کیڑوں کو ادویات سے ختم کرنے کو آخری حربے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ سفید مکھی کی موجودگی کی صورت میں کھیتو ں میں کارڈ لگانے کا جائزہ لینے کے لئے ماہرین سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

مزید : کامرس