نیسلے پاکستان نے فارمرز میں پرائم منسٹر یوتھ لون اسکیم کے تحت 114 ملین روپے تقسیم کئے

نیسلے پاکستان نے فارمرز میں پرائم منسٹر یوتھ لون اسکیم کے تحت 114 ملین روپے ...

لاہور (پ ر) نیسلے پاکستان نے نیشنل بینک کے ذریعے100 ڈیری فارمرز میں پرائم منسٹر یوتھ لون اسکیم کے تحت 114 ملین روپے تقسیم کئے ۔نیسلے پاکستان اور نیشنل بینک آف پاکستان کے درمیان 2015 ء میں پرائم منسٹر یوتھ لون اسکیم کے تحت نوجوان کسانوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک معاہدہ ہوا تھا۔تقریباً 400 کسانوں نے امدادی قرض کے لئے درخواست دی تھی۔دوسری درخوستوں پر کارروائی جاری ہے۔زراعت قومی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ ضروری ہے کہ کسانوں کو ضروری مراعات فراہم کی

جائیں۔پاکستان کی آبادی کا نصف سے زائدحصہ دیہی علاقوں میں بستا ہے۔ ان میں 46 فیصد ایسے افراد ہیں جو زرعی شعبے سے وابستہ ہیں۔کسانوں کو قرضوں کی ادائیگی پر تبصرہ کرتے ہوئے نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ امور کے سربراہ ، وقار احمد نے کہا :’’پاکستان نے دودھ کے ایک بڑے پیداواری ملک کی حیثیت سے دنیا میں اہم مقام حاصل کرلیا ہے، اسی لئے ہم ڈیری فارمرز کی مزید حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔یہ معاہدہ نیسلے کے لئے اس بات میں معاونت فراہم کرے گا کہ نوجوان کسانوں کی زندگی میں ایک تعمیری کردار ادا کرے اور ان کے مستقبل کی ترقی کی ترغیبات میں حصہ لے، اور ان ہی فوائد کے حصول کے لئے نیسلے نے ان کسانوں کی مدد کی ہے۔

یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی دوررس ترقی کے اہداف (SDGs) میں انتہائی خوبصورتی سے فٹ بیٹھتا ہے۔

؛اور SDGs کے دوسرے ہدف یعنی (بھوک کا خاتمہ۔پائیدار زراعت کا فروغ)میں بھی معاون ہے ، جس کا حصول نیسلے کا مطمع نظر ہے۔‘‘

پرائم منسٹر یوتھ لون اسکیم پراجیکٹ کی چیئر پرسن ،لیلیٰ خان نے کہا کہ زرعی شعبے کی ریڑھ کی ہڈی یعنی ڈیری فارمنگ کمیونٹی کی حالت کو بہتر بنانے کے مقصد سے کئے جانے والے ان اقدامات پربہت کارآمد ثابت ہوگا :’’ اس طرح کے قرضے چھوٹے کسانوں کے لئے بہت اہم ہیں۔ ایک قابلِ اعتماد اور اعلیٰ معیار کی زراعت ہماری ذمہ داری ہے۔ نیسلے پاکستان کا نقطۂ نظر اس ضمن میں ثابت شدہ ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ نیسلے غربت میں کمی کی جانب کوششیں کررہی ہے۔ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان ان کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد گار ہے۔‘‘

نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اور گروپ چیف برائے کمرشل ریٹیل بینکنگ، مدثر ایچ خان نے اس موقع پر کہا:’’بے روزگار اور غیرِ مراعات یافتہ طبقے کی ترقی کے لئے نیشنل بینک آف پاکستان کی انتھک کوششیں بینک کی مربوط کمیونٹی حکمتِ عملی کا بنیادی جزو ہیں۔نیشنل بینک آف پاکستان کا یہ مقصد نیسلے کے ساتھ مل کر مزید مستحکم ہوجاتا ہے۔ہم روزگار تلاش کرنے والے نہیں بلکہ روزگار تخلیق کرنے والے پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی مدد جاری رکھیں گے۔‘‘

مزید : کامرس