تیسری کلر اینڈ کیم نمائش پاکستان میں کلر اینڈ کیمیکل صنعت کی سب سے بڑی نمائش شمار کی گئی

تیسری کلر اینڈ کیم نمائش پاکستان میں کلر اینڈ کیمیکل صنعت کی سب سے بڑی نمائش ...

لاہور (کامر س رپورٹر)تیسری کلر اینڈ کیم نمائش 2017 جو پاکستان میں کلر اینڈ کیمیکل صنعت کی سب سے بڑی نمائش شمار کی گئی جس میں کلر اینڈ کیمیکل سے متعلق وسیع معلومات فراہم کی گئیں۔ نمائش میں لوگوں اور صنعت کاروں کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نمائش دو دن جاری رہی جس میں 8 ممالک سے آئے170 نمائش کنندگان نے 8000 سے زائدلوگوں اور تاجروں کو معلومات فراہم کیں ۔ تاجروں نے نمائش کو سرہا اور مواقوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا ۔ نمائش کے ذریعے تاجروں کو مینوفیکچرز، ہول سیل ڈیلر، امپوٹرز اور ایکسپوٹرز سے رابطہ کرنے میں آسانی پیدا ہوئی۔ ریجنل چےئرمین ایف پی سی سی آئی منظورالحق ملک نے ایکسپو سنٹر لاہور میں تیسری کلر اینڈ کیم نمائش 2017 کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر منظور الحق ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلر اینڈ کیم نمائش کی طرح ہر بزنس سیکٹر کو اپنے سیکٹر کی نمائش منعقد کروانی چاہئے۔

جس سے بین الاقوامی اور پاکستانی تاجروں میں ہم آہنگی پیدا ہوگی اور کاروبار کو مزید وسعت ملے گی ۔ مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر میاں محمد علی نے نمائش کے آخری دن بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور قومی اور بین ا لاقومی نمائش کنندگان کی جانب سے کامیاب نمائش کا انعقاد کروانے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر ٹریڈرز ونگ کے سینئر نائب صدرخواجہ خاور رشید نے کہا کہ بین الاقومی نمائش کنندگان کی شرکت اس بات کو واضع کرتی ہے کے پاکستان میں کلر اینڈ کیمیکل کی صنعت نے بہت ترقی کی ہے ۔ نمائش سے کلر اینڈ کیمیکل کی صنعت مزید ترقی کرے گی۔پاکستان ڈئی اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرحیم چغتائی نے اس موقع پر کہا کے بین الاقومی نما ئش سے کاروباری افراد بالخصوص ٹیکسٹائل ، فارما ، کیمیکلز، پینٹ، لیدراور دیگر متعلقہ شعوبوں کے صنعت کاروں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے نمائش کو سرہا اور اس کی تعریف کی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...