انڈیکس میں زبردست تیزی ریکاڑ‘458پوائنٹس کا اضافہ

انڈیکس میں زبردست تیزی ریکاڑ‘458پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 458 پوائنٹس کے اضافے کے بعد48 ہزار992 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ آج ہونے والے اضافے کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 48ہزار992 پوائنٹس پر آگیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں9 کروڑ57 لاکھ60 ہزار350 حصص کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مارکیٹنگ ویلیو10 ارب81 کروڑ19 لاکھ6 ہزار556 روپے رہی۔پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر383 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے284 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ،89 میں کمی اور10 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...