کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے محکمہ زراعت نے تاریخی اقدامات کئے:راناافتخار

کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے محکمہ زراعت نے تاریخی اقدامات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامر س رپورٹر)انجمن کاشتکاراں پنجاب کے صدر رانا افتخار محمد نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے محکمہ زراعت نے تاریخی اقدامات کئے ہیں۔ اس سے قبل کبھی اس طرح کے اقدامات نہیں کئے گئے۔ قبل از وقت کاشت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی پرزور حمائت کرتے ہیں۔ اس اقدام سے کپاس کی مجموعی کاشت محفوظ ہو جائے گی۔ محکمہ زراعت نے قبل از وقت کپاس کی کاشت پر پابندی عائد کرکے کپاس کے کاشتکاروں کے حق میں اقدام کیا ہے۔

تمام کاشتکار محکمہ زراعت کے اس اقدام کی حمائت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت نے ہمیشہ کسانوں کے مفاد میں فیصلے کئے ہیں اور یہ فیصلہ بھی کسانوں کے مفاد میں کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -