کوئٹہ کی ٹیم میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے محمد نبی کو شامل کرنے کا امکان

کوئٹہ کی ٹیم میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے محمد نبی کو شامل کرنے کا امکان

شارجہ (سپورٹس رپورٹر) دبئی میں جاری پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کا دوسرا ایڈیشن اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر کے 4 مارچ کو لاہور روانہ ہو گی۔ تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور آنے سے انکار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کے ٹیم چھوڑ جانے کے بعد کوئٹہ کی ٹیم میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے محمد نبی کو شامل کرنے کا امکان ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...