سابق انٹرنیشنل بلے باز آسانکا گروسنہا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے نئے منیجر مقرر

سابق انٹرنیشنل بلے باز آسانکا گروسنہا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے نئے منیجر مقرر

کولمبو (نیٹ نیوز)سابق انٹرنیشنل بلے باز آسانکا گروسنہا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے نئے منیجر مقرر ہو گئے۔ گروسنہا آئندہ چند روز میں سری لنکا پہنچیں گے اور بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول سیریز سے قبل ٹیم کے ساتھ کام کریں گے ٗ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گروسنہا لیول تھری سرٹیفائیڈ کوچ ہیں اور ان کی کرکٹ کے بارے سوچ بھی وسیع ہے۔

، امید ہے وہ کھلاڑیوں کو اپنے انٹرنیشنل تجربے سے روشناس کرا کر ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی