جوکووچ اور نڈال میکسیکو اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں داخل

جوکووچ اور نڈال میکسیکو اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں داخل

میکسیکو سٹی (اے پی پی) نوویک جوکووچ اور رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں داخل ہو گئے۔ میکسیکو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز 32 راؤنڈ میچز میں سربین سٹار جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارٹن کلیزن کو 6-3 اور 7-6،(7-4) سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں اسپینش سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے زیوریف کو 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا، امریکہ کے سام قیوری نے کائل ایڈمونڈ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، آسٹریلیا کے نک کرگوئس بھی سرخرو رہے، انہوں نے سیلا کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...