بوم بوم شاہد آفریدی 37 برس کے ہوگئے

بوم بوم شاہد آفریدی 37 برس کے ہوگئے
 بوم بوم شاہد آفریدی 37 برس کے ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے کرکٹر شاہد آفریدی نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں۔شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھرمیں بوم بوم کے نام سے مشہور آفریدی نے کرکٹ کی دنیا میں قدم 1996 میں رکھا اور چھاگئے۔ شاہد آفریدی کی جارحانہ بلے بازی شائقین کھیل کے دلوں کو گرمانے کے ساتھ ساتھ انکی نبض بھی تیزکردیتی ہے جب کہ بوم بوم کی باؤلنگ پرمخالف بلے بازوں کی وکٹیں اڑنے کا منظرہمیشہ مداحوں کی بے پناہ خوشی اورمسرت کا باعث بنتا ہے دوسری جانب آفریدی کی سالگرہ پر ان کے مداحوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغامات اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔