فائنل لاہور میں کروا کے حکومت نے درست فیصلہ کیا،عارف حسن

فائنل لاہور میں کروا کے حکومت نے درست فیصلہ کیا،عارف حسن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروا کے حکومت نے درست فیصلہ کیا، انٹرنیشنل ایونٹس حکومت کی سپورٹ کے بغیر نہیں ہو سکتے جبکہ ہمیں ہر چار سال کے بعد گیمز کی تیاریوں کیلئے نہیں جاگنا چاہیے۔ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے سے دنیا کو اچھا پیغام جائیگا۔

کیونک انٹرنیشنل ایونٹس حکومت کی سپورٹ کے بغیر نہیں ہو سکتے۔ کھیلوں کے مقابلوں کیلئے پاکستان کے حالات بہتر ہے۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کو زوال پذیری سے بچانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے ، ہمیں ہر چار سال کے بعد گیمز کی تیاریوں کیلئے نہیں جاگنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ساؤتھ ایشین گیمز کی بھی میزبانی کرنی ہے اورہمیں سیف گیمز کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنا ہو گی۔ نیشنل گیمز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز رواں سال کوئٹہ میں ہی ہو گی، جوڈو پلئیر شاہ حسین شاہ کو اسلامک گیمز میں بھیجنے کیلئے تیار ہیں جبکہ لیکن اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...