پاکستانی ٹیم ایشین رگبی سیون میں شرکت کیلئے آج قطر روانہ ہوگی

پاکستانی ٹیم ایشین رگبی سیون میں شرکت کیلئے آج قطر روانہ ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی ٹیم 11ملکی ایشین رگبی سیون اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آج قطر روانہ ہو گی۔ ایونٹ کا آغاز کل ہو گا اور گرین شرٹس ابتدائی روز اردن کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ گروپ اے میں پاکستان، اردن، سنگاپور، گروپ بی میں فلپائن، قطر اور نیپال، گروپ سی میں بھارت اور یو اے ای اور گروپ ڈی میں تھائی لینڈ، ایران اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم جمعہ کو ابتدائی میچ میں اردن اور دوسرے میچ میں سنگاپور کے مدمقابل ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...