ون ڈے رینکنگ، جنوبی افریقہ شکست کے بعد ٹاپ پوزیشن سے محروم

ون ڈے رینکنگ، جنوبی افریقہ شکست کے بعد ٹاپ پوزیشن سے محروم

دبئی (سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقن ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں چوتھے ون ڈے میں شکست کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) تازہ ترین عالمی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سے محروم ہو گئی۔ بدھ کو آئی سی سی نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ون ڈے کے بعد تازہ ترین ٹیم رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت پروٹیز ٹیم کیویز کے ہاتھوں چوتھے میچ میں شکست کے بعد ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر پہلی پوزیشن سے محروم ہو گئی، آسٹریلیا نے 118 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ ٹاپ پوزیشن سنبھال لی، نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر برقرار ہے، بھارت کا چوتھا، انگلینڈ کا پانچواں، سری لنکا کا چھٹا، بنگلہ دیش کا ساتواں، پاکستان کا آٹھواں نمبر برقرار ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...