پی ایس ایل فائنل: ٹیمیں 4 مارچ کو لاہور پہنچیں گی

پی ایس ایل فائنل: ٹیمیں 4 مارچ کو لاہور پہنچیں گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز 4مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔تمام راستوں کو ریڈ زون میں تبدیل کرکے سیکورٹی ایجنسیوں، پولیس، رینجرز کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔کھلاڑیوں کیلئے4 ہیلی کاپٹرز موجود ہوں گے۔ کھلاڑیوں کو سیکورٹی کے حصار میں لانے کے ساتھ 3 مختلف راستوں کو روٹ پلان میں شامل کیا جائے گا۔میچ سے 3 گھنٹے قبل شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت ہوگی، موبائل فون، سگریٹ، ماچس، بیٹری، لائٹر ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی