دبئی اوپن، وارنیکا اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

دبئی اوپن، وارنیکا اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

دبئی(نیٹ نیوز) اینڈی مرے، ٹامس برڈچ، روبن ہاس، کوپل اور ایونز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے، سٹانسلاس وارینکا اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ دبئی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے 32 راؤنڈ میچز میں سٹار برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جزیری کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، جمہوریہ چیک کے برڈچ ہم وطن کھلاڑی لیوکس رسل کے خلاف فتح یاب قرار پائے، رسل دوران میچ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، روبن ہاس نے ایسٹومن کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، ایونز نے براؤن کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، سوئس سٹار واورینکا کو ڈی زمہر کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب مینز ڈبلز میں ڈینل نیسٹر اور راجر ویسلین نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...