پشاور زلمی کے خلاف آخری اوور کی پرفارمنس نہیں بھول سکتا، محمدنواز

پشاور زلمی کے خلاف آخری اوور کی پرفارمنس نہیں بھول سکتا، محمدنواز
 پشاور زلمی کے خلاف آخری اوور کی پرفارمنس نہیں بھول سکتا، محمدنواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شارجہ (سپورٹس رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمدنواز نے کہا ہے کہ رواں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹو میں پشاور زلمی کے خلاف پہلے کوالیفائنگ فائنل کا آخری اوور میرے کیریئر کا بہترین اور یادگار اوور ہے۔ نواز نے زلمی کے خلاف آخری اوور میں 6 رنز کا دفاع کر کے اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے کامیاب کروا کر مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچایا۔ آخری اوور سے قبل نواز نے پہلے تین اوورز میں 45 رنز کھائے تھے جس میں انہیں 4 چھکے اور تین چوکے پڑے تھے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زلمی کے خلاف آخری اوور میں بہت دباؤ تھا لیکن کپتان اور ساتھی کھلاڑیوں نے بہت حوصلہ دیا، آخری اوور میں گیم پلان کے مطابق باؤلنگ کی جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ میرے کیریئر کا بہترین اوور ہے، اسی طرح کے کانٹے دار مقابلوں میں غیرمعمولی کارکردگی کے سبب بڑے کھلاڑی بنتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ابھی میرے کیریئر کی شروعات ہے، میری کوشش ہو گی کہ مستقبل میں بھی عمدہ پرفارمنس سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔