مارٹن گپٹل نے تین بار 180 یا زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

مارٹن گپٹل نے تین بار 180 یا زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ...

ہیملٹن (نیٹ نیوز) جارح مزاج کیوی اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تین بار 180 یا زائد رنز کی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، گپٹل نے ویون رچرڈز، سچن ٹنڈولکر اور روہت شرما کا زیادہ مرتبہ 180 یا زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

، تینوں بلے بازوں کو دو، دو مرتبہ 180 یا زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ گپٹل نے جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، 237 گپٹل کا ون ڈے میں انفرادی طور پر بڑا سکور ہے، 189 ان کی دوسری بہترین جبکہ 180 تیسری بہترین اننگز ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی