سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر ویسٹ ایشیا ء بیس بال جیت لیا

سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر ویسٹ ایشیا ء بیس بال جیت لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر13 واں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ جیت لیاجبکہ ایران نے تیسری اور نیپال نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل(ر) سیدعارف حسن تھے ، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم سری لنکا کو ٹرافی اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلز تقسیم کئے ۔اس موقع پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ،چیئرمین شوکت جاوید، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید فخر شاہ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا، ڈپٹی ڈی جی (ٹیکنکل اینڈ ٹریننگ) شاہد اسلام آباد، ڈپٹی ڈی جی(سہولیات ) آغا امجد اللہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر محسن خان کے علاوہ شائقین کی کثیرتعداد بھی موجود تھی، فائنل میچ سری لنکا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار سکور سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں ایران نے نیپال کو چھ کے مقابلے میں دس سکور سے ہرادیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...