انضمام اورڈیوڈ بون سے زیادہ لحیم شحیم کرکٹر راہکیم سامنے آگیا

انضمام اورڈیوڈ بون سے زیادہ لحیم شحیم کرکٹر راہکیم سامنے آگیا

باسیٹیر(نیٹ نیوز) کرکٹ میں انضمام الحق اورڈیوڈ بون سے زیادہ لحیم شحیم کرکٹر سامنے آگیا، راہکیم کورنویل کا تعلق اینٹیگا سے ہے۔ماضی میں کرکٹ میں انضمام اور ڈیون بون جیسے کئی بھاری بھرکم کرکٹرز گزرے تاہم ان دنوں سخت فٹنس معیار کی وجہ سے ایسے کھلاڑی سامنے نہیں آتے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ راہکیم اب اس سلسلے کو لے کر آگے بڑھیں گے۔

انھوں نے ٹور میچ میں61 بالز پر59 رنزاسکور کیے، وہ پہلے پہل کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سامنے آئے اور پھر انھوں نے ریجنل سپر 50 ٹورنامنٹ میں لیوارڈ آئی لینڈز کی نمائندگی کی۔ وہاں پر 9 میچزمیں انھوں نے 50.40 کی اوسط سے252 رنز اسکور کیے، فرسٹ کلاس میچز میں ان کی بولنگ بھی کافی اچھی رہی جہاں اکانومی ریٹ 2.86 تھا۔ ان کا قد 6 فٹ اور5 انچ ہے، انھوں نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے ٹور میچ میں ویسٹ انڈین پریذیڈینٹ الیون کی نمائندگی کا اعزاز پایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...