مڈل سیکس نے دوبارہ برینڈن میک کولم کی خدمات حاصل کر لیں

مڈل سیکس نے دوبارہ برینڈن میک کولم کی خدمات حاصل کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیٹ نیوز) انگلش کاؤنٹی کلب مڈل سیکس نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے دوبارہ سابق کیوی قائد اور جارح مزاج بلے باز برینڈن میک کولم کی خدمات حاصل کر لیں۔ میک کولم نے گزشتہ برس چھ میچز میں مڈل سیکس کی نمائندگی کی تھی تاہم اس بار وہ جولائی کے شروع میں مڈل سیکس کو جوائن کریں گے اور نو میچز کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔
مڈل سیکس کے مینجنگ ڈائریکٹر آف کرکٹ اینگس فراسر کے مطابق میک کولم سے دوبارہ معاہدہ باعث اعزاز ہے، وہ ورلڈکلاس بلے باز ہیں ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔