پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی جیت

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی جیت

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے کرکٹ سنٹر گراؤنڈ ماڈل ٹاؤن لاہور میں کھیلے گئے افضل انٹرپرائزز کلب کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ افضل انٹر پرائزز کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 35 اوورز میں 222 رنز بنائے۔ ارسلان احمد 78 ، حسن 50 اور منیبنے 41 سکور کیا۔ محمد راشد نے 32 محمد رضوان نے 50 رنز دیکر 2 اور حسن قدیر نے 34 رنز دیکر 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کوآپریٹو بینک نے 21 ویں اوور میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 225 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

جمعہ خان نے 91 ، طارق محمود نے 70 اور منیب حمید نے 18 رنز اسکور کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی