رانی مکھرجی کی فلم ہچکی سے انڈسٹری میں دوبارہ انٹری
ممبئی(آئی این پی) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے فلم انڈسٹری میں واپسی کی تصدیق کر دی۔رانی مکھر جی نے اپنے ایک بیان میں بالی وڈ میں ایک وقفہ بعد واپس آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلم’’ہچکی‘‘سے بالی وڈ میں دوبارہ انٹری دے رہی ہیں وہ کچھ عرصہ سے فلموں کے سکرپٹ پڑھ رہی تھیں لیکن کوئی دل کو بھا نہیں رہا تھا لیکن ہچکی کے سکرپٹ نے انہیں متاثر کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہچکی ایک لڑکی کی کہانی ہے جو اپنی جدوجہد سے اپنی کمزوریوں کو اپنی طاقت میں بدل کر زمانے کا مقابلہ کرتی ہے۔انھوں نے کہاکہ ان کا کردار چیلنجنگ ہے اور وہ اس کو لے کر بہت پر جوش ہیں۔رانی کی آخری فلم مردانی تھی جو 2015 میں ریلیز ہوئی ۔