سوپ ’’رانی‘‘میں کیرئیر کے عروج پر نظر آؤں گی ، کنزیٰ ہاشمی

سوپ ’’رانی‘‘میں کیرئیر کے عروج پر نظر آؤں گی ، کنزیٰ ہاشمی
 سوپ ’’رانی‘‘میں کیرئیر کے عروج پر نظر آؤں گی ، کنزیٰ ہاشمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل کنزیٰ ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈائریکٹرسید فیصل بخاری کے سوپ ’’رانی‘‘کے مرکزی کردار میں اپنے کیرئیر کے عروج پر نظر آؤں گی۔’’رانی‘‘میں ملک بھر کے نامور فنکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔کنزی ٰ ہاشمی نے بتایا کہ ڈائریکٹر عاطف علی کی ڈرامہ سیریل ’’فریب‘‘میں منفرد کردار ادا کیا ہے یہ میگا پراجیکٹ مارواں ہفتے نجی چینل سے آن ائیر ہوگا۔اس کے علاوہ ڈائریکٹر عاصم علی کی ڈرامہ سیریل’’تشنگی دل کی ‘‘بھی 8مارچ سے آن ائیر ہورہی ہے ۔اس ڈرامے میں بھی میرا کردار دیکھنے سے قابل ہوگا۔کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ ٹی وی پر میں نے جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں او رجہاں تک ہو سکا میں نے بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کی ۔

انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے دیکھنے والوں نے میری پرفارمنس کو بھرپور سراہا اور آج میں جس مقام پر کھڑی ہوں اس میں میرے پرستاروں کاسب سے بڑا ہاتھ ہے ،میں ان کی محبتوں کی مقروض وز ہوں کیونکہ مجھے پورے ملک جس طرح سے محبت اور چاہت ملی وہ میرے لئے ناقابل فراموش ہے اور پرستاروں کی یہ محبتیں میری زندگی کا اثاثہ ہیں ۔ کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ عنقریب پاکستان فلم انڈسٹری کا بہترین دور شروع ہونے والا ہے ،انڈسٹری سے وابستہ افراد نے اس حوالے سے منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور مجھے قوی یقین ہے کہ فلمی صنعت2017کے آخر میں بحرانی کیفیت سے نکل جائے گی ۔

مزید : کلچر