سٹیج سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے،میگھا

سٹیج سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے،میگھا

لاہور(فلم رپورٹر) فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ، ماڈل اور پرفارمر میگھانے کہا ہے کہ سٹیج سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے سٹیج عام آدمی کی تفریح کا شاندار ذریعہ ہے۔ ماں باپ کی خدمت میری زندگی کا اولین مقصد ہے ۔ میگھانے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر میں بے شمار ڈرامے کئے ،ڈانس پر عبور رکھنے کے باوجود کبھی مغرور نہیں ہوئی ۔میں نمبر ون کی قائل نہیں ہوں ہر فنکار کو فن اپنا لوہامنواتا ہے ،سب سے بہترین منصف ناظرین ہوتے ہیں جو فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کا کام اچھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رقص ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور سٹیج کا مستقبل روشن ہے۔معیاری ڈراموں کی نمائش سے تھیٹر کی رونقیں دوبارہ آباد ہو سکتی ہیں ۔ میگھانے کہا کہ میں نے متعدد ممالک کا دورہ کیا ہے وہاں پاکستانی فنکاروں کو جنتی عزت ملتی ہے وہ کسی اور ملک کے فنکار کو نہیں ملتی ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...