قصور اسکینڈل پر مبنی ڈاکومنٹری نیویارک فیسٹیول میں نامزد

قصور اسکینڈل پر مبنی ڈاکومنٹری نیویارک فیسٹیول میں نامزد

قصور ، نیویارک( آن لائن )قصور میں بچوں کے جنسی استحصال کے اسکینڈل پر بننے والی ڈاکومنٹری کو رواں سال منعقد ہونے والے نیویارک فیسٹیول میں نامزد کرلیا گیا۔’قصور لوسٹ چلڈرن‘ کے عنوان سے 48 منٹ دورانیہ پر مشتمل یہ ڈاکیومنٹری متاثرین کو انصاف دلانے والے ایک ایسے کارکن کی کہانی ہے جو قصور میں سامنے آنے والے اس اسکینڈل کی تحقیقات کرتا ہے۔اس ڈاکیومنٹری کی ہدایات اور پروڈکشن پاکستانی فلم ساز شہزاد حمید نے کی ہے۔خیال رہے کہ جولائی 2015 میں یہ اسکینڈل قصور کے حسین خان والا گاؤں میں سیکڑوں لڑکوں اور لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، بھتہ وصولی، دھمکانے اور اس دوران ان کی ویڈیوز بنانے پر پولیس نے 15 افراد کو مقدمے میں نامزد کرکے 3 کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے درج کیے جانے والے مقدمے کے مطابق مذکورہ گینگ 2009 سے علاقہ مکینوں سے لاکھوں روپے بھتہ اور زیورات وصول کرتا آرہا ہے جبکہ اس دوران کم عمر لڑکوں سے زیادتی اور لڑکیوں سے ریپ کی ویڈیوز بھی بناتا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق گاؤں کے تمام افراد اس حوالے سے آگاہ تھے تاہم گینگ کے ملزمان کے اعلیٰ سطح پر تعلقات کے وجہ سے پولیس کو رپورٹ کرنے کی ہمت نہیں کرسکے۔۔#/s#

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...