فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکاراچھی خان کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکاراچھی خان کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کے سینئر اداکار اچھی خان کو گزشتہ روز ایک شاندار اور پروقار تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر اچھی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ کسی بھی فنکار کی صلاحیتوں کا اعتراف اور اس کی حوصلہ افزائی کا باعث ہوتا ہے ۔اس ایوارڈ ملنے پر میں اپنے خدا کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے اور اب خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں۔ فلم انڈسٹری کے برے دن دیکھ کر دل افسردہ ہوتا ہے کیونکہ میرے سمیت بہت سے فنکاروں کو فلم انڈسٹری نے بہت کچھ دیا ہے لیکن آج اس پر برے دن ہیں تو ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے سب اپنا کردار ادا کریں کیونکہ انڈسٹری کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران پاکستانی فلمیں مسلسل کامیاب ہوئی ہیں جو کہ بہت خوش آئند بات ہے یہ سلسلہ جاری رہا تو بہت جلد ماضی کا سنہری دور لوٹ آئے گا۔

مزید : کلچر