فلموں کے لئے ڈبنگ ناپسند تھی،اب لطف اندوز ہوتی ہوں،کریتی سینن

فلموں کے لئے ڈبنگ ناپسند تھی،اب لطف اندوز ہوتی ہوں،کریتی سینن
فلموں کے لئے ڈبنگ ناپسند تھی،اب لطف اندوز ہوتی ہوں،کریتی سینن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ انہیں فلموں کے لئے ڈبنگ ناپسند تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ اس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق کریتی سینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ " ڈبنگ پر پوری فلم کا انحصار ہوتا ہے پہلے انہیں فلموں کے لئے ڈبنگ کرنا ناپسند تھا لیکن تعجب کی بات ہے کہ اب وہ اس سے وقت وقت کے ساتھ ساتھ لطف اندوز ہونے لگی ہیں "۔ کریتی سینن نے 2014 ء میں بالی وڈ فلم " دل والے "میں اداکاری کی اور اب وہ اپنی نئی آنے والی فلم " رابطہ " کی ڈبنگ میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ ہنگری کے دارلحکومت بداپسٹ میں کی گئی ہے ۔ فلم" رابطہ " رومانوی کہانی پر مبنی ہے ۔فلم میں ان کے ساتھ سوشانت سنگھ راجپوت اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔
فلم 9 جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔

مزید :

کلچر -