آسکر ایوارڈ کی تقریب میں پریانکا کے لباس پردلچسپ تبصرے

آسکر ایوارڈ کی تقریب میں پریانکا کے لباس پردلچسپ تبصرے
 آسکر ایوارڈ کی تقریب میں پریانکا کے لباس پردلچسپ تبصرے

  

لاس اینجلس (آئی این پی)گزشتہ روز آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شریک بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے لیے کل کا دن شاید کچھ زیادہ اچھا نہیں تھا۔ 89ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) میں پریانکا نے ڈیزائنرز رالف اینڈ روسو کا ڈیزائن کردہ گاؤن پہنا تھا جسے دیکھ کر ان کے مداح خاصے مایوس ہوئے۔ آسکر ایوارڈز کے بعد پریانکا کے لباس سے متعلق سوشل میڈیا پرتبصروں کا ایک طوفان امڈ آیا۔ کسی کو وہ کاجو کی برفی لگیں تو کسی کو انہیں دیکھ کر انہیں باتھ روم کی ٹائلز اور جے پور کی رضائی یاد آگئی۔پریانکا کے گاؤن سے متعلق ٹوئٹر پر ایسے ایسے تبصرے کیے گئے کہ پڑھتے ہی بیساختہ ہنسی آجائے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2016کے آسکر ایوارڈز میں پریانکا نے جو لباس پہنا اسے بے انتہا پسند کیا گیا تھا مگر اس بار کچھ الٹ ہی ہوا

مزید : کلچر