سنی لیون کی زندگی پر دستاویزی فلم بھارت میں ریلز کرنیکا فیصلہ

سنی لیون کی زندگی پر دستاویزی فلم بھارت میں ریلز کرنیکا فیصلہ
 سنی لیون کی زندگی پر دستاویزی فلم بھارت میں ریلز کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(آئی این پی) بھارتی فلمساز دلیپ مہتا نے بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم بھارت میں ریلز کرنے کی خواہش ظاہر کر دی جبکہ سنی لیون اپنی فلم کی بھارت میں ریلز کے شدید مخالف ہیں۔بھارتی خبر رساں ایجنسی ’’ڈی این اے‘‘ کے مطابق دلیپ مہتا نے اس دستاویزی فلم کے لئے سرمایہ کار کمپنیوں کی حمایت بھی حاصل کر لی ہے۔ بھارتی کمپنیاں نیٹ فلکس اور آئی ٹیون نے اس فلم کے لئے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ مگر فلم ڈائریکٹر کو اس بات کا خدشہ ہے کہ بھارتی سنسر بورڈ اس دستاویزی فلم کی ریلز پر کیا رد عمل ظاہر کرے گا۔
اداکارہ کی مخالفت سے متعلق فلم ہدایتکار کا کہنا تھا کہ سنی لیون نے مجھ سے وعدہ کیا کہ وہ اپنی زندگی کا ہر پہلو بغیر کسی رکاوٹ کے بیان کریں گی۔

مزید :

کلچر -