قادر خان کی علالت کی بے بنیاد خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

قادر خان کی علالت کی بے بنیاد خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی ( نیٹ نیوز )بولی وڈ اداکارہ فریدہ جلال کے انتقال کی جھوٹی خبروں کے بعد معروف اداکار قادر خان کی شدید علالت کی بے بنیاد خبریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کچھ رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ قادر خان گھٹنے کی غلط سرجری ہونے کے باعث وہیل چیئر کے پابند ہوگئے ہیں، تاہم یہ خبریں جھوٹی نکلیں۔حالیہ رپورٹس کے مطابق قادر خان سے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اداکار کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔قادر خان کی آخری ریلیز فلم ’ہوگیا دماغ کا دہی‘ کی ہدایت کارہ فوزیہ عرشی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’قادر خان گزشتہ تین سے چار ماہ سے کینیڈا میں اپنے بڑے بیٹے کے پاس موجود ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں۔

‘۔قادر خان کی علالت سے متعلق افواہ بولی وڈ اداکار شکتی کپور کے 'سپاٹ بوائے' کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے بعد وائرل ہوئی، جس میں اداکار کا کہنا تھا کہ ’ہاں، قادر خان اب وہیل چیئر پر ہیں، یہ بہت افسوس کی بات ہے میں کئی دنوں سے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہا ہوں، لیکن مجھے ان کا نمبر نہیں مل پا رپا، مجھے امید ہے کہ 2 سے 3 دنوں میں ان کا نمبر مل جائے گا‘۔اس حوالے سے فوزیہ عرشی کا مزید کہنا تھا کہ وہ عمر کے باعث کافی عرصے سے میڈیکل کیئر لے رہے ہیں، لیکن ایسا کچھ نہیں ہے کہ انہیں اس وجہ سے کینیڈا لے جایا گیا ہو، وہ بالکل صحت مند ہیں۔۔#/s#

مزید : کلچر