مہیش بھٹ کا ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں سے رابطہ

مہیش بھٹ کا ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں سے رابطہ

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی انتہاپسندوں کی ہٹ دھرمیوں کے باوجود مہیش بھٹ نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی ٹھان لی۔ مہیش بھٹ نے پاکستانی گلوکاروں سے ایک بار پھر رابطہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بھٹ نے دونوں ممالک کے درمیان امن سے متعلق اسٹیج ڈرامے ’’ملنے دو‘‘ کیلئے پاکستانی گلوکاروں علی ظفر اور شفقت امانت علی سے رابطہ کیا ہے۔

ڈرامے میں علی ظفر گلوکاری کیلئے راضی ہوگئے ہیں، جبکہ شفقت امانت علی نے بلامعاوضہ گانے کی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں بننے والا ڈرامہ ’’ملنے دو‘‘ رواں برس 8 جون کو دہلی جبکہ 23 جون کو ممبئی میں اسٹیج کیا جائے گا۔

مزید : کلچر