4 روزہ تاریخی ’’سبی میلہ‘‘ آج سے شروع ہو گا ، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

4 روزہ تاریخی ’’سبی میلہ‘‘ آج سے شروع ہو گا ، سیکیورٹی کے فول پروف ...
 4 روزہ تاریخی ’’سبی میلہ‘‘ آج سے شروع ہو گا ، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سبی(آن لائن)سبی کا تاریخی ،ثقافتی و ر وایتی میلہ رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ آج سے شروع ہو گا، میلہ کا افتتاح صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو کرینگے سبی میلہ 2مارچ 5مارچ تک جاری رہے گا ،میلے میں ملک بھر سے مہمان شرکت کرر ہے ہیں ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات  مکمل ۔

تفصیلات کے مطابق سالانہ سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2017رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ آج سے شروع ہو گا میلہ کا افتتاح صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو کرینگے میلہ میں صوبائی داخلہ میر سرفراز بگٹی ،صوبائی وزیر بلدیات سردار غلام مصطفی ترین سمیت صوبائی وزراء ،ایم پی ایز ،سیکرٹریز اور دیگر مہمان گرامی شرکت کرینگے ، سبی میلہ کے موقع پرسردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم ،جرگہ ہال آڈیٹوریم ،سمیت تمام سرکاری عمارات کو لائٹنگ سے سجایا گیا ہے ، سبی کے روزہ سالانہ میلہ کے تقریبات میں میوزیکل شو ،فلاور شو ،ثقافتی شو،آتش بازی ،نیزہ بازی ،زرعی و صنعتی نمائش سمیت عوام کی تفریح کے لیے سرکس گراؤنڈ میں رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جائینگے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ایف سی اور پولیس عارضی ناکہ لگا کر گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں اور لو گوں کی چیکنگ کی جارہی ہے ۔

مزید :

سبی -