سٹیج ڈرامہ ’’دنگل‘‘دیکھنے کے بعدسینئر وکلاء کی نسیم وکی اور قیصر پیاء کو داد

سٹیج ڈرامہ ’’دنگل‘‘دیکھنے کے بعدسینئر وکلاء کی نسیم وکی اور قیصر پیاء کو ...

لاہور(فلم رپورٹر)ہائی کورٹ بار کے سابق صدر اصغر علی گل ،واجد کوثر سمیت دیگرسینئر وکلاء نے گزشتہ روز تماثیل تھیٹر میں جاری سُپر ہٹ ڈرامہ دنگل دیکھا۔وکلاء نے نسیم وکی اور قیصر پیاء کی پرفارمنس کو لاجواب قرار دیتے ہوئے انہیں خوب داد سے نوازا اور دونوں کامیڈینز کو پانچ پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا۔سٹیج ڈرامہ’’دنگل‘‘کے ڈائریکٹر نسیم وکی اوردیگر نمایاں فنکاروں میں ناصر چنیوٹی، سدرہ نور،نشاء بھٹی ،بینا سحر ،عابد،مونا لیزااور گلفام شامل ہیں۔اس موقع پر وکلاء کا کہنا تھا کہ ’’دنگل‘‘جیسے ڈرامے بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں ۔

ایسا زبردست ڈرامہ بنانے پر پروڈیوسر،ڈائریکٹر سمیت تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔نسیم وکی اور قیصر پیاء کا کہنا تھا کہ انعام کسی بھی فنکار کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی کا باعث ہوتے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...