پی ایس ایل فائنل کے بعد دوسری خوشخبری ، جشن بہاراں جوش خروش کے ساتھ منانے کا فیصلہ ، تیاریاں مکمل

پی ایس ایل فائنل کے بعد دوسری خوشخبری ، جشن بہاراں جوش خروش کے ساتھ منانے کا ...

لاہور (اقبال بھٹی) پارکس اینڈہاٹیکلچر اتھارٹی نے جشن بہاراں2017منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ،جس کے لئے شہر کی تمام اہم سڑکوں کو سجایا جائے گا جن میں مال روڈ ،سگنل فری روڈ (جیل روڈ)مین بلیوارڈ گلبرگ فیروز پور روڈکے علاوہ صوبائی دارالحکومت میں موجود پارکوں کو بھی سجایا جائے گا ،اور پھولوں کی نمائش بھی کی جائے گی ،جس میں پھولوں کی تمام قسمیں رکھی جائیں گی ،اور ساتھ ہی شہریوں کیلئے خوب انٹرٹینمنٹ بھی ہو گی ،جس میں روایتی کھانوں کے علاوہ بچوں کے لئے جوائے لینڈ بھی ہو ں گے ، پی ایچ اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سال اتھارٹی روایتی انداز سے زرا ہٹ کر جشن بہاراں منا رہی ہے ،اس سال پارکوں کے ساتھ ساتھ لاہور کی سڑکوں کو بھی سجایا جائے گا۔ اس حوالے سے شہریوں نے کہا کہ یہ بھی حکومت کا احسن فیصلہ ہے دشمن جتنی مرضی کوشش کرلیں ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...