200مفتیوں نے آپریشن رد الفساد کی حمایت کر دی

200مفتیوں نے آپریشن رد الفساد کی حمایت کر دی

لاہور(وقائع نگار)سنی اتحاد کونسل کے 200 مفتیان عظام نے علماء بورڈ کے اجلاس میں آپریشن ردّالفساد کی حمایت میں فتویٰ جاری کرتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت اور پاکستان کی سلامتی کے ساتھ منسلک کیا ہے۔ آپریشن ردّالفساد قوم کی آواز ہے۔ مفتیان کرام نے آرمی چیف سے مطالبہ کیاہے کہ آپریشن ردّالفساد ایسے فسادیوں کے خلاف بھی ہو نا چاہیئے جو آئین پاکستان کے آرٹیکل 295۔Cکے خلاف فساد پھیلا رہے ہیں۔ فتویٰ جاری کرنے والے مفتیوں میں شیخ الحدیث علامہ محمدسعید قمر سیالوی،مفتی محمد حسیب قادری، علامہ حامد سرفراز ، صاحبزادہ حبیب اللہ قادری،مفتی محمد رمضان جامی ،مفتی محمد فاروق القادری، علامہ اکبر نقشبندی، مفتی اظہر سعید رضوی، علامہ اشرف گورمانی، مفتی محمد اقبال نقشبندی، علامہ فیض بخش رضوی، علامہ شفقت علی حیدری، مفتی غلام مجتبیٰ غفوری، مفتی اکرام اللہ جنیدی،علامہ عابد قمر نورانی،علامہ عبد الحق دریائی، حافظ زین العابدین، علامہ آصف رضا قادری،مفتی محمد بخش رضوی، علامہ سلطان چشتی،مفتی غلام عثمان غنی، مفتی منور حسین رضوی ، مفتی غلام نبی جماعتی اور دیگرشامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...