توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی برداشت نہیں کرینگے،ذکر اللہ مجاہد

توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی برداشت نہیں کرینگے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور ( وقائع نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ توہین رسالت کے قانو ن 295(سی) میں کسی قسم کی تبدیلی کو قبول نہیں کریں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں یوم ناموس رسالت اور ممتاز قادری شہید کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، وائس چیئرمین ملک منیر احمد ، عمر شہباز ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...