سیاسی جماعتوں کی خواتین میچ دیکھنے ضرور آئیں،سلومی رانا

سیاسی جماعتوں کی خواتین میچ دیکھنے ضرور آئیں،سلومی رانا

لاہور(لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ کی سربراہ سلومی رانا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے جائیں گی انہوں نے دوسری جماعتوں کی سیاسی خواتین کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ بھی اپنی اپنی فیملی کے ساتھ فائنل میچ دیکھنے کے لئے قذافی سٹیڈیم آئیں ۔اور دہشت گردوں کو پیغام دیں کہ ان کے خلافپوری پاکستانی قوم ایک پیج پر ہے اور پاکستان کی بہادر اور نڈر عوام بزدلانہ فعل سے نہیں ڈرتے اور وہ اسی طرح سے ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...