قائد اعظمؒ کا پاکستان بنانے کیلئے کرپشن ختم کرنی ہو گی،میاں ایوب

قائد اعظمؒ کا پاکستان بنانے کیلئے کرپشن ختم کرنی ہو گی،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق مشیر وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے ماہر حکمرانوں اوران کی کر پشن اور لوٹ مار کی موجودگی میں پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان نہیں بنایا جا سکتا اگر ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے تواس کیلئے ملک میں کر پشن کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ورنہ مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمنوں اور کر پٹ لوگوں میں کوئی فرق نہیں دونوں ملک اور عوام کی ترقی میں رکاوٹ ہیں اس رکاوٹ کو ہر صورت ختم ہونا چاہیے کیونکہ جب تک اس کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل بھی حل نہیں ہوسکیں گے اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ کر پشن کے خلاف جنگ ضرور کامیاب ہوگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1