غیر قانونی شکارکرنے پر 2 شکاری گرفتا،80ہزار روپے جرمانہ

غیر قانونی شکارکرنے پر 2 شکاری گرفتا،80ہزار روپے جرمانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جاری غیر قانونی شکاریوں اور بغیر لائسنس جانور وپرندے رکھنے والوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ضلع بہاولنگرسے 2شکاریوں کو گرفتار کرکے 80ہزار روپے جرمانہ وصول کر لیا گیا ہے ۔محکمہ جنگلی حیات کے سپیشل سکواڈ بہاولنگرنے جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار اورلائسنس کے بغیر جانور و پرندے رکھنے والوں کیخلاف جاری مہم کے دوران پاکستان رینجرز کی مد د سے بھاون شاہ نزد العثمان چیک پوسٹ تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگرسے احمدخان و لد نور احمداور فتح شیر ولدفلک شیر کو 17 را طوطے،08 دکنی بھورے تیتراور 02 کامن مور غیر قانونی قبضے میں رکھنے کے جرم میں انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف وائلڈلائف ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی درخواست پر ان سے80ہزار روپے بطور محکمانہ معاوضہ وصول کرکے کیس کمپاؤنڈ کردیا ہے اور جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کروادیا۔

Back to Conve

مزید : میٹروپولیٹن 1