درباری جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے،بیرسٹرعامر حسن

درباری جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے،بیرسٹرعامر حسن

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کے بچوں کی کرپشن سے پردہ اٹھا دیا ہے اب ان کے درباری جتنے مرضی جھوٹ بو ل لیں قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کی سزا عام آدمی کو مل رہی ہے ، ملکی ادارے تباہ ہو ر ہے ہیں۔

،آئے روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے روز مرہ کے استعمال کی چیزوں کی قیمتیں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،(ن)لیگ کے دور حکومت میں غربت مہنگائی اور بے روز گاری میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے ،ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے کی طرف جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان خوشحال اور ملک کی عوام بدحال ہوتے جارہے ہیں ،مزدور اور کسان کا کوئی پرسان حال نہیں نواز حکومت نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں ، ملک بھر میں کرپشن اور لوٹ مار جاری ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...