مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن کے ذریعے معیار بہتر بنانے پرتربیتی سیمینار
لاہور(پ ر)اربن یونٹ کی طرف سے 'سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں مونیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن (ای اینڈ ایم )کے ذریعے معیار کو بہتر بنانے 'پر 1روزہ تربیتی سیمینارمنعقد کیا گیا،جس کا مقصدوسائل کو منظم بنانے کے ساتھ ساتھ SWM سے متعلق منصوبوں کا ریکارڈ رکھنے کے لئے M & E کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس تربیت کے ذریعے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں مونیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن کی قومی اور بین الاقوامی تراکیب کا جائزہ لیا گیا۔اظہر علی، سینئر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سپیشلسٹ اربن یونٹ، نے مونیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن میں استعمال ہونے والے جنرل فریم ورک کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی۔ انہوں نے ایویلوایشن کی اقسام کے ساتھ ساتھ اسکے مقاصد کی بھی وضاحت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرگرمیوں کیلئے محتاط منصوبہ بندی ضروری ہے۔شعیب ڈار، منیجر GIS / ویڈیو وال لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، نے انفارمیشن ٹیکنالوجی آلات کے استعمال کے بارے میں نظریاتی اور عملی معلومات فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے آلات کے استعمال سے کارکردگی میں بہتر اضافہ ہوا ہے۔