شہباز بھٹی نے انسانیت کی بھلائی کیلئے جان قربان کی
لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ عظیم اقلیتی رہنماء شہباز بھٹی نے حق کی فتح،انسانیت کی بھلائی اور انسانی حقوق کا پرچار کرتے ملک کیلئے شہادت پائی۔مسیحی قوم اور تمام اقلیتی برادری ملک و قوم کیلئے جان کا نذرانہ دینے اور ان کی گراں قدر خدمات کو تاقیامت یاد رکھے گی۔ سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہبازبھٹی کی چھٹی برسی کے موقع پر اقلیتی برادری کے نام اپنے پیغام میں خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ شہباز بھٹی آج ہی کے دن وطن کیلئے فرائض کی ادئیگی کے دوران سفاک دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بنے تھے۔