حکومت لڑکیوں کی تعلیم کو بھی اہمیت دے رہی ہے،تنویر اسلم اعوان

حکومت لڑکیوں کی تعلیم کو بھی اہمیت دے رہی ہے،تنویر اسلم اعوان

لاہور(اپنے خبر نگار سے )صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو ملک تنویر اسلم اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کی تعلیم کو بھی یکساں اہمیت دے رہی ہے، تا کہ بے وسیلہ اور متوسط گھرانوں کی بچیاں اعلیٰ تعلیم کے ذریعے اپنا مستقبل محفوظ بنا سکیں ۔ اعلیٰ تعلیم کا حصول ہر ہونہار اور مستحق اسٹوڈنٹ کاحق ہے ۔پنجاب انڈوومنٹ فنڈ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو بہت کامیابی سے جاری ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ ایک تعلیم یافتہ طبقہ ہی بہتر طور پر کمیونیکیشن کے ذریعے آگے بڑھ سکتا ہے۔ہر ادارے اور ہر فیلڈ میں کمیونیکیشن کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے اور اس میں مہارت ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پنجا ب حکومت کا مقصد طالبات کو تعلیم و تحقیق کی بہترین سہولتیں فراہم کرکے اعلیٰ تعلیم تک رسائی آسان بنانا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے آئندہ بجٹ میں کالجوں کو مختلف تعلیمی سہولیات کیلئے خصوصی فنڈز مہیا کیے جارہے ہیں تاکہ تعلیم کی راہ میں حائل دشواریوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...