حکمرانوں کیلئے جھوٹ بولنے والے اپنی نوکریوں سے جائیں گے،ولید اقبال

حکمرانوں کیلئے جھوٹ بولنے والے اپنی نوکریوں سے جائیں گے،ولید اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی)حکومت ریلیف کے نام پر تکلیف دینے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ شریف خاندان کیلئے عوام کے سامنے جھوٹ بولنے والے اپنی نوکریوں سے بھی جائیں گے۔ یہ باتیں پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال نے یو سی 222 جوہر ٹاؤن میں مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔

افتتاحی تقریب میں ایم این اے شفقت محمود، میاں حماد اظہر،عاطف چوہدری، شیخ امتیاز ،نعیم الحق، طاہررشید چوہدری،اویس یونس، ملک قیصر، عثمان حمزہ بھی موجود تھے یہاں مرکزی دفتر یوسی صدر ملک قیصر کی طرف سے قائم کیاگیا تھا۔ صدر لاہور پی ٹی آئی ولید اقبال کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے ہوشربا مہنگائی جنم لے رہی ہے ۔پٹرولیم مصنوعات میں ہر15دن بعد اضافے سے سفری اخراجات بڑھ جائیں گے اور پھر عام آدمی کے استعمال کی ہر چیز قابو سے باہر ہوجائیگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...