ایل ڈی اے ملازمین کی تربیتی مشق، دوران آتشزدگی حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا

ایل ڈی اے ملازمین کی تربیتی مشق، دوران آتشزدگی حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا

لاہور( اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کو آتشزدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حفاظتی تدابیر سے آگاہ کرنے کی خاطر گزشتہ روز ایک فائر سیفٹی ایکسرسائز کی گئی ۔ اس موقع پر فائر الارمز بجا کر تمام ملازمین کو الرٹ کیا گیا اور انہیں ہنگامی طور پر باہر نکلنے کے راستوں‘آگ پر قابو پانے کے طریقوں‘ابتدائی طبی امداداور دیگر حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا ۔ انہیں فائر ایکسٹنگشر چلانے کی تربیت بھی دی گئی ۔ انہیں ہدایت کی گئی کہ جیسے ہی کسی جگہ آگ لگنے کا پتہ چلے تو نزدیک ترین وسائل کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر یں۔بجلی کی سپلائی فو ری منقطع کر دیں۔بر آمدے میں لگے ہوئے آگ بجھانے والے آلات کا فور ی ااستعمال عمل میں لائیں۔آگ بجھانے والے گیس سلنڈر کا استعمال اس کی سیفٹی پن کو کھنچ کر آگ کے شعلے والی جگہ پر فور ی طور پر سپر ے کریں۔ضر ور ت کے مطابق دروازہ کھڑ کی یا شیشہ وغیر ہ فوراََتوڑ دیں۔اگرآگ کنٹرول نہ ہو تو فور ی طور پر بلڈنگ کو خالی کر دیں۔ بلڈنگ سے با ہر نکلتے وقت خارجی راستے استعمال کریں۔ اگر چلنے میں دشواری ہو تو رینگتے ہو ئے خارجی راستوں کی طر ف بڑ ھیں۔آگ لگنے کی صور ت میں لفٹ ہر گز استعمال نہ کریں۔ بلڈنگ سے باہر نکل کر اسمبلی ایر یا تک پہنچیں اور اگلی اطلاع تک وہا ں موجو د رہیں۔پر انی بلڈنگ (بلاک نمبر1،2 ،3) کے لئے اسمبلی ایر یا کوپا رکنگ ایر یاکے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ جب کہ نئی بلڈنگ (بلاک نمبر4، 5)کے لئے ہا کی سٹیڈ یم کے با ہر والا حصہ مقر ر کیا گیا ہے ۔ آگ لگنے کی صور ت میں متعلقہ جگہ پر تشر یف لے جائیں اور انتظامیہ کی آیند ہ اطلا ع کا انتظار کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...