اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے تجمل کبیر بیرو ن ملک اعلیٰ تعلیم کے لئے نامزد

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے تجمل کبیر بیرو ن ملک اعلیٰ تعلیم کے لئے نامزد

لاہور (اپنے خبر نگار سے)ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ایل ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل کیڈر) محمد تجمل کبیر کو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کر نے کے لئے نامزد کر دیا ہے ۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہیڈ کواٹرز) سمیعہ سلیم نے مذکورہ افسر کو پی ایچ ڈی کرنے کے لئے تین سال کے لئے آسٹریلیا جانے کی اجازت دے دی ہے ۔ یہ عرصہ اس افسرکی بیرون ملک ڈیپوٹیشن پر ڈیوٹی شمار کیاجائے گا ۔ا س دوران انہیں ایل ڈی اے سے تنخواہ اور دیگر الاؤنسز بھی ملیں گے جبکہ ان کی تعلیم کے تمام اخراجات سپانسرادارہ ہائر ایجوکیشن کمیشن برداشت کرے گا ۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ دوبارہ ایل ڈی اے میں تین سال تک ملازمت کرنے کے پابند ہوں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1