کرکٹ میچ لاہور میں ہونا بہت بڑی خوشی ہے،اجمل ہاشمی

کرکٹ میچ لاہور میں ہونا بہت بڑی خوشی ہے،اجمل ہاشمی

لاہور(لیڈی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورچیئرمین یونین کونسل اجمل ہاشمی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا یہاں کے عوام کے لئے کسی بھی بڑی خوشی سے کم بات نہیں ہے حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق لاہور میں فائنل کروانے کا فیصلہ کیا ہے پانچ مارچ کے دن پورا لاہور قذافی سٹیڈیم امڈ آئے گا اور دہشت گردوں کو شکست دیدے گا ۔وہ ٹاؤن ہال میں گفتگو کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں منعقد کرکے عوام کو عید جیسی خوشی دیدی گئی ہے دکھوں کی ماری قوم کے لئے یہ فائنل روشنی کی ایک کرن ثابت ہو گا اور ان کی خوشیوں کو دوبالہ کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1