پی ایس ایل کے فائنل سے عالمی کرکٹ بحال ہو سکتی ہے،عمر کسانہ

پی ایس ایل کے فائنل سے عالمی کرکٹ بحال ہو سکتی ہے،عمر کسانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل سے پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال ہو سکتی ہے لیکن اس کے لیے ہماری سیکورٹی فورسز کو سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنا ہوں گے تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔عمران خان صرف ا س لیے لاہور میں فائنل کروانے کی مخالفت کر رہے تھے کہ اگر دوبارہ کوئی سری لنکا جیسا واقعہ رونما ہوگیا تو پھر کبھی بھی ہمارے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے نہیں کھل سکیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1