محکمہ شہری دفاع کے عالمی دن پر تقریب،میئر اور ڈی سی کی شرکت

محکمہ شہری دفاع کے عالمی دن پر تقریب،میئر اور ڈی سی کی شرکت

لاہور(جنرل رپورٹر ،اپنے نمائندے سے)عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر ٹا ؤن ہال میں سول ڈیفنس لاہور کی جانب سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔سیمینار کے مہمانانِ خصوصی مےئر لاہور؍چیف وارڈن تنظیم شہر ی دفاع کر نل(ر)مبشر جا وید اور ڈپٹی کمشنر لاہور؍کنٹرولر سول ڈیفنس لاہور سمیر احمد سیدتھے۔ سیمینارمیں سول ڈیفنس آفیسر قاری عالم شیر سمیت سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر قاری عالم شیرنے محکمہ سول ڈیفنس لاہور کی کارکردگی پیش کی اور کہا کہ سول ڈیفنس کے رضا کار رمضان بازاروں ،سکیورٹی، پولیو، ڈینگی اور دیگر مقامات پر اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں اور شہر میں آگ لگنے کے واقعات کے علاوہ عمارتوں کے گر جانے کے واقعات میں رضاکار دیگر اداروں کے ساتھ ملکر بھر پور حصہ لیتے ہیں۔اس موقع پر مےئر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ شہری دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے محکمہ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی خدمات ہماری تاریخ کا حصہ ہیں اور1971ء اور1965ء کی جنگ میں رضاکاروں نے بھر پور کام کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب بھی محکمہ سول ڈیفنس کے رضا کاروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔مےئر لاہور؍چیف وارڈن تنظیم شہر ی دفاع کر نل(ر)مبشر جا وید نے کہا کہ عالمی یوم شہری دفاع کو منانے کا مقصد شہریوں میں دفاع کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے ۔ڈی سی لاہور ؍؍کنٹرولر سول ڈیفنس سمیر احمد سید نے کہا کہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہری دفاع کی تربیت حاصل کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1